ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / طیارہ بردار امریکی بحری بیڑا جزیرہ نما کوریا کی جانب روانہ

طیارہ بردار امریکی بحری بیڑا جزیرہ نما کوریا کی جانب روانہ

Mon, 10 Apr 2017 10:59:01    S.O. News Service

واشنگٹن،9؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی فوج نے اپنا ایک بحری بیڑا مغربی بحرالکاہل کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ امریکی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ طیارہ بردار جنگی بحری بیڑے کو بھیجنے کا فیصلہ بحرالکاہل کے مغربی حصے میں کسی ممکنہ جنگی خطرے کے پیش نظرکیاگیاہے۔ترجمان کے مطابق اس بیڑے سے اس علاقے میں امریکی فوج کی موجودگی کو بڑھانا بھی مقصودہے۔امریکی نیوی کے کارل وِنسن سٹرائیک گروپ نامی بحری بیڑے میں کئی دیگر جنگی بحری جہاز بھی شامل ہیں۔یہ بیڑاجزیرہ نماکوریا کے قریبی سمندر میں لنگراندازہوگا۔دوسری جانب جاپانی وزیراعظم شینزو آبے نے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ سے ٹیلیفون پربات کرتے ہوئے قریبی تعاون اور رابطہ کاری کی ضرورت پرزوردیاہے۔


Share: